مائیک ہسی اور سری رام کینگروز کو ورلڈ ٹی 20 میں بھارت کی کنڈیشنز میں بہترین کھیل پیش کرنے کے گر سکھائینگے
آسٹریلیا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنا پہلا میچ 18 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف دھرم شالا میں کھیلے گا
جمعرات 17 دسمبر 2015 19:42
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 دسمبر۔2015ء) کرکٹ آسٹریلیا نے سابق بلے باز مائیک ہسی اور ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راوٴنڈر سری دھرم سری رام کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں ہندوستان کی کنڈیشنز میں کھلاڑیوں کو تیاری میں مدد کرنے کے لیے ٹیم کے معاون مقرر کردیا۔سری رام نے 2000 سے 2004 تک ہندوستان کی جانب سے 8 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اور آسٹریلیا اے ٹیم کے ساتھ دورہ ہندوستان میں کام کرچکے ہیں، انھیں ٹیسٹ ٹیم کے بنگلہ دیش کے خلاف منسوخ دورے سے قبل ٹیم کا معاون مقرر کیا گیا تھا۔
39 سالہ مائیک ہسی 8 مارچ سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف تین وارم میچوں میں بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گے اور انڈین پریمئرلیگ(آئی پی ایل) میں حاصل تجربے سے آسٹریلوی ٹیم کی مدد کریں گے۔(جاری ہے)
کرکٹ آسٹریلیا کے بیان کے مطابق "سری رام کھلاڑیوں کو ہندوستان میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے ٹیم کو آگاہ کریں گے جب کہ مائیک ہسی ہمارے ہر طرز کی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کھلاڑی رہے ہیں ان کی مدد اور آگاہی گزشتہ ایک سال میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے فائدہ مند ہوگی'۔
آسٹریلیا نے سال 2015 میں ورلڈ کپ میں فتح اور ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیج دینے کی وجہ سے صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی واحد بڑا بین الاقوامی ٹائٹل ہے جو آسٹریلیا کی دسترس سے باہر رہا ہے، ان کے کھلاڑی ماضی میں برصغیر کی پچوں میں اسپین باوٴلنگ کے خلاف مشکلات کا شکار رہے ہیں۔مائیک ہسی کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلین کھلاڑی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی ٹیم کی مدد کرکے خوشی محسوس کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 'میں لڑکوں کیساتھ کام کرنے، ان کی تیاریوں اور میچ کی منصوبہ بندی میں کسی طرح مدد کرنے کے لیے پرعزم ہوں '۔آسٹریلیا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنا پہلا میچ 18 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف دھرم شالا میں کھیلے گا۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے
-
فٹنس بہتری کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
پاکستان کی 2009ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم نے ہیوسٹن میں نمائشی میچ جیت لیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: وہاب ریاض نے بابر اور صائم کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا اشارہ دیدیا
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.