بلدیہ کورنگی کے تحت عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے روٹس پر استر کاری کا آغاز
جمعہ 18 دسمبر 2015 17:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) بلدیہ کورنگی کے تحت عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے انتظامات تیز صفائی وستھرائی ،تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ روشنی کے انتظامات کی درستگی کے حوالے سے ضلع بھر میں انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے انجام دیئے جارہے ہیں بلدیہ کورنگی نے علماء اور منتظمین کی مشاورت کے ساتھ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کے روٹس پر تعمیر و مرمت کے حوالے سے کام کا ہنگامی بنیادوں پر آغار کردیا میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت مساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کی استرکاری کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر میونسپل کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی استرکاری کے کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے اور ترقیاتی امور میں استعمال ہونے والے میٹریل کا خیال رکھا جائے عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ضلع کورنگی میں جاری بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے محکمہ الیکٹریکل کو ہدایت کی کہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں اور محافل گاہوں کے اطراف تمام اسٹریٹ لائٹس کو آن رکھا جائے اس حوالے سے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے کاموں کو ترجیح بنیادوں پر انجام دیا جائے عمران اسلم نے صفائی وستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات سیل بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک بنایا جائے خصوصاً عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا ہنگامی بنیادوں پر خاتمہ کیا جائے اس موقع پر مختلف علاقوں کے دورے پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے مرکزی جلوسوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا ،منتظمین نے بلدیہ کورنگی کے تحت عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جار ی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.