اسلام آباد پولیس نے 28سالہلڑکی کے قتل میں ملو ث مر کزی ملزم سمیت3 افراد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء) تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے 28سالہ آ منہ بشیر کے قتل میں ملو ث مر کزی ملزم محمد ایو ب اس کے بھا ئی اور ڈرائیو ر سمیت03ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے مقتولہ کو گھر بلا کر قتل کے بعد نعش چارسدہ روڈ تھا نہ نو شہر ہ کلاں قبر ستا ن میں پھینک دی تھی ۔ پولیس نے دو گا ڑ یو ں کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا۔

ملزمان کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کو مسما ۃ ہما مقصود زوجہ محمد عارف سکنہ سیکٹر G-13/2 اسلام آ باد نے رپو ر ٹ درج کر وائی کہ اس کی بیٹی مسما ۃ آ منہ بشیر بعمر قریب 28سال گھر سے کچھ دیر کے نکلی جو واپس نہ آ ئی جسکی کا فی تلا ش کی گئی مگر نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

انہیں قوی یقین ہے کہ اس کی بیٹی کو محمد یعقوب نا می شخص نے روک رکھا ہوا ہے یا کہیں اسے غا ئب کر دیا ہے۔

مقامی پولیس نے کا رروائی ضا بطہ عمل لا تے ہو ئے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 310/15مو ر خہ7/12/15بجر م 365/Bت پ درج کیا گیا ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی مقدمہ کی سنگین نو عیت کی پیش نظر ایس پی صدر زون رضو ان عمر گو ند ل کو مغویہ کی با زیا بی اور ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک دیا ۔ جنہو ں نے ڈی ایس پی ادریس راٹھو ر کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ گو لڑ ہ انسپکٹر محمد اسلم ، سب انسپکٹر عبد الستا ر اور محمد عمر ان اے ایس آئی و دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی۔

پولیس نے ملزم محمد یعقوب ولدولی محمد خا ن سکنہ گلی نمبر 60 مکان نمبر 06سیکٹر G-11/1 کو گرفتار کرکے تفتیش عمل میں لا ئی ، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے عرصہ قریب 18 ما ہ سے مسما ۃ آمنہ بشیر کے سا تھ تعلقات تھے اور وہ اُس سے شادی کر نا چا ہتی تھی ۔ چونکہ وہ پہلے ہی شادی شدہ تھا اس لیے اُس نے راستے سے ہٹا نے کے لیے اپنے بچو ں کو پشاور بھجو ا یا اور اپنے سگے بھا ئی شاہ فیصل اور ڈرائیو ر شیر علی ولد وحید گل سکنہ تحصیل وضلع چارسدہ کی مدد سے مسما ۃآ منہ بشیر کو گھر بلا کر قتل کر دیا اور اس کی نعش کمبل میں لپیٹ کر گا ڑ ی کی ڈگی میں ڈال کر چارسدہ روڈتھا نہ نو شہر ہ کلا ں کے قبر ستا ن میں پھینک دی جس کے متعلق تھا نہ نو شہر ہ کلا ں میں قتل کا مقدمہ بھی درج ہے۔

پولیس نے تینو ں ملزمان کو گرفتار کرکے مجا ز عدالت سے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا ہے۔ پولیس ٹیم نے مقتولہ کی گا ڑ ی اور واردات میں استعما ل ہو نے والی گا ڑ ی اور دیگر اشیا ء قبضہ پولیس میں لے لی ہیں ۔ مقتولہ آمنہ بشیر ملینیم روٹس سکو ل سیکٹرای الیو ن میں ایڈ من ا فسر تھی ۔مزید تفتیش جا ری ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :