نندی پورپراجیکٹ چل رہاہے ، منصوبے سے ساڑھے گیارہ روپے کے حساب سے فی یونٹ بجلی پیداکی جارہی ہے ،عابدشیرعلی
سندھ اسمبلی سے منظور کردہ قراردادسے کراچی میں رینجرزکے اختیارات محدودنہیں کئے گئے ،وزیرمملکت پانی وبجلی
جمعہ 18 دسمبر 2015 23:06
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء) وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ نندی پورپراجیکٹ چل رہاہے ،اس منصوبے سے ساڑھے گیارہ روپے کے حساب سے فی یونٹ بجلی پیداکی جارہی ہے ،سندھ اسمبلی سے منظورکی گئی قراردادسے کراچی میں رینجرزکے اختیارات محدودنہیں کئے گئے ۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق عابدشیرعلی نے کہاکہ نندی پورپاورپراجیکٹ پرموجودہ حکومت توجہ نہ دیتی تو50ارب روپے ڈوب جاتے ،اصل مسئلہ کمپنیوں کے کنٹریکٹ ایشوزکوحل کرناہے ،کمپنیوں کے کنٹریکٹ ایشوزحل ہونے کے بعدنندی پورپاورپراجیکٹ کی بجلی کبھی بھی بندنہیں ہوگی ،حکومت نے مردہ گھوڑے میں جان ڈال کربجلی کی پیداوارشروع کی ۔
انہوں نے کہاکہ آزادجموں وکشمیرپروفاقی حکومت کے 52ارب روپے بجلی کی مدمیں واجب الاداء ہیں ،اس کی ریکوری کیلئے کشمیرحکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ،بلکہ صرف دہشتگردوں کے خلاف ہے ،کراچی آپریشن میں رینجرزکے اختیارات محدودنہیں کئے گئے فوج باوقارادارہ ہے جسے زیربحث نہیں لاناچاہئےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.