آئین و قانون کی بالادستی اور نیشنل ایکشن پلان پرموثر عمل در آمد کیا جائے،متحدہ محاذ ساہیوال
ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:33
ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء)متحدہ محاذ ساہیوال کا اجلاس زیر صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل رانا زاہد فاروق منعقد ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے قائدین ذکی چوہدری ‘ علی نواز بھٹی ‘ عامرچوہان ایڈووکیٹ‘تحریک انصاف کے شکیل خان نیازی ‘ رانا آفتاب احمدخان ‘جماعت اسلامی کے چوہدری اکرام الحق ایڈووکیٹ ‘ رانا زاہد فاروق ‘اے ڈی چوہدری ‘طیب بلوچ ‘ ڈاکٹر زاہد محمود ‘جمعیت علماء اسلام (ف) کے قاری محمد طاہر رشیدی‘عبدالرزاق مجاہد ‘ پاکستان سنی تحریک کے محمداعجاز قادری ‘جمعیت علماء پاکستان کے مفتی امام بخش ندیم ‘ رانا عبدالجبار ایڈووکیٹ کے علاوہ اشفاق جاوید اور امجد شاہین نے شرکت کی ۔
اجلاس میں باہمی مشاورت سے شکیل خان نیازی ‘علی نواز بھٹی ‘طیب بلوچ ‘ اورقاری طاہر رشیدی پر مشتمل رابطہ کمیٹی و ڈرافٹ کمیٹی تشکیل دی گئی جو تحفظ ساہیوال فورم ‘مینارٹی ونگ ‘مسلم لیگ ق ‘عوامی تحریک اور اسلامی تحریک (فقہ جعفریہ )سے رابطہ کرے گی جبکہ ڈرافٹ کمیٹی باہمی مشاورت سے نکات کا تعین کریگی جس پر متحدہ محاذ ساہیوال میں شامل جماعتوں کا اتفاق ہو سکے ۔(جاری ہے)
اجلاس میں قراردادپیش کی گئی جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے تاکہ سانحہ 16دسمبر اور سقوط ڈھاکہ 1971جیسے حالات دوبارہ رونما نہ ہو سکیں ۔ اجلاس میں دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کو مزید موثر بنانے پر زور دیا گیا ۔
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.