بلوچستان میں دہشت گردی کو جڑسے اُکھاڑ یں گے ، اتحاد اور اتفاق کے ذریعے امن،ترقی اور خوشحالی لائینگے ،تربت میں صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل روم عوام کی خدمت سر انجام دیتا رہے گا

انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکوربلوچستان میجرجنرل شیر افگن کا تربت کے دورہ پرعمائدین اوربلدیاتی نمائندوں سے خطاب

ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:59

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء ) انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکوربلوچستان میجرجنرل شیر افگن نے کہاہے کہ صوبے میں دہشت گردی کو جڑسے اُکھاڑنے اور اتحاد اور اتفاق کے ذریعے امن،ترقی اور خوشحالی لانے کا عزم۔تربت میں صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل روم عوام کی خدمت سر انجام دیتا رہے گا۔ وہ ہفتہ کومکران ڈویژن میں تربت کے دورہ کے موقع پر عمائدین اوربلدیاتی نمائندوں سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبے میں دہشت گردی کو جڑسے اُکھاڑنے اور اتحاد اور اتفاق کے ذریعے امن،ترقی اور خوشحالی لانے کا عزم۔تربت میں صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل روم عوام کی خدمت سر انجام دیتا رہے گا۔آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے تربت سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور معتبرین کو تربت میں امن قائم ہونے پر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہ کہ تربت کی عوام کا یہ خاصہ رہا ہے کہ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ ایف سی کا ساتھ دیا اور آج انہی کی بدولت مکران ڈویژن میں امن کی فضا قائم ہو سکی۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے عمائدین سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ایف سی تربت میں الیکشن کے انعقادکیلئے پُرامن ماحول مہیا کرے گی تاکہ عوام بغیرکسی خوف وہراس کے اپنا حق راہ دہی آزادی سے استعمال کرسکے۔صوبے کو خوشحال و پُرامن بنانے اور ملک دشمن کارروائیوں میں ملو ث شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے عوام، ایف سی اورسول انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ صوبے کونقصان پہنچانے والے عناصرکی بیخ کنی اوراندرونی وبیرونی خطرات سے بھرپورطریقے سے نمٹنے کیلئے ایف سی ہمہ وقت تیارہیں۔انہوں نے عمائدین پر زوردیتے ہوئے کہا کہ مقامی عوام حب الوطنی کاثبوت دیتے ہوئے کسی بھی مشکوک سرگرمی اورمشکوک افرادکی موجودگی سے مقامی انتظامیہ اور ایف سی کوبروقت آگاہ کرے تاکہ اُن کے خلاف موثرکارروائی کی جاسکے۔

عمائدین نے شرپسندعناصرکواپنے علاقے میں پناہ نہ دینے اور سیکیورٹی فورسزکو مشکوک افراد کی موجودگی کے بارے میں بروقت اطلاع دینے کی یقین دہانی کرائی۔تمام عمائدین نے افواج پاکستان اور ایف سی کی طرف سے امن وامان کے قیام اورملک کیلئے قربانیوں کو سراہااور ان کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا۔اس موقع پر عمائدین نے اپنی متعلقہ تحصیلوں اور ضلع کے مختلف ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے باور کرایا کہ ان میں سے بیشترسست روی کا شکارہیں۔

انہوں نے آئی جی ایف سی سے درخواست کی کہ وہ مناسب سطح پران اسکیموں کو بروقت مکمل کروانے کیلئے علاقہ مکینوں کی مددفرمائیں۔جس پر آئی جی ایف سی نے یقین دلایا کہ یہ تمام مسائل صوبائی حکومت تک پہنچائے جائیں گے تاکہ ان کو عوام کی امنگوں کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے۔ آخر میں آئی جی ایف سی اور عمائدین نے اس یقین کا اظہارکیاکہ ایف سی اور عوام دہشتگردی کی عفریت کوشکست دیتے ہوئے ایک نئے دور کاآغاز کریں گے جس سے صوبے میں ترقی،امن محبت،بھائی چارے ،اتفاق اور اتحادکا ایک نیاباب شروع ہوگااور بلوچستان میں ایک ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرہ تشکیل پائے گا۔

متعلقہ عنوان :