ڈین جونز کو بغیر ویزا پاکستان لانے پر وزیر داخلہ کا امارات ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کا حکم
فہد شبیر اتوار 20 دسمبر 2015 17:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20دسمبر۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بغیر ویزا سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈین جونز پاکستان لانے پر امارات ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی ائیرلائن پر ایسے ہی جرمانہ کیا جائے جیسے ملکی ائیر لائن پر کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ وقت گیا جب قواعد و ضوابط کی دھجیاں اُڑائی جاتی تھیں،ملکی عزت اور وقار سے بڑھ کر کوئی بات نہیں۔
قبل ازیں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے)نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کو قانونی دستاویزات مکمل نہ ہونے پر اسلام آباد ائیر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا ہے ،ڈین جونز کے پاس ویزہ تھا نہ ہی کسی قسم کا کوئی اجازت نامہ تھا ، وہ پاکستان سپر لیگ کی ایک فرنچائز کے کوچ تھے اور انہیں کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے ۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سابق آسٹریلوی کرکٹرو پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم کے کوچ ڈین جونز اسلام آباد ائیر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے ، ڈین جونزاسلام آباد میں ہونیوالی یونائیٹڈ ٹیم اسلام آباد کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے آسٹریلیا کے شہر میلبرن سے پاکستان آئے تھے ،تاہم ایف آئی اے نے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹس سے باہر نہیں آنے دیا اور اندر سے ہی واپس ڈی پورٹ کر دیا ، ڈین جونز کے پاس ایسی کوئی چیز موجود نہ تھی جس سے وہ ایف آئی اے حکام کو مطمئین کر سکتے ،ڈین جونز کے پاس نہ ہی پاکستان کا ویزہ تھا اور نہ کوئی اجازت نامہ تھا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.