قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف پی آئی اے کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال کے باعث دفتری امور ٹھپ
پیر 21 دسمبر 2015 15:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف پی آئی اے کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال کے باعث دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے ملازمین کی جانب سے ادارے کی نجکاری کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث پہلے ہی خسارے کا شکار قومی ایئر لائن کے تمام دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔
ملازمین نے ہیڈ آفس کے مرکزی دروازے بند کر دیئے گئے ہیں اور کسی بھی شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ہڑتال کے باعث نجکاری کا صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد پی آئی اے کا ہونے والا پہلا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف 2 روز قبل ہی ادارے کے ملازمین نے ملک بھر میں جاری 13 روزہ ہڑتال ختم کی تھی جس کے حکومتی کمیٹی اور پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے تاہم جب حکومت کی جانب سے مذاکرات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تو اس میں پی آئی اے کارپوریشن کے بجائے کمپنی لمیٹڈ لکھا گیا جس پر پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حکام نے شدید احتجاج کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.