ماسکو میں درجہ حرارت سے متعلق نیا ریکارڈ قائم ہو گیا‘دسمبر کے آخرمیں غیرمعمولی گرمی برقرار

آئندہ چند دنوں میں نئے ریکارڈ قائم ہوں گے‘ماہرین

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 دسمبر 2015 16:33

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 دسمبر۔2015ء) روس کے دارالحکومت ماسکو میں درجہ حرارت سے متعلق نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، اس وقت ماسکو میں غیرمعمولی گرمی برقرار ہے۔اس وقت درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

(جاری ہے)

پچھلا ریکارڈ سن 1982 میں قائم ہوا تھا جب درجہ حرارت 5،4 ڈگری سینٹی گریڈ رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق غیرمعمولی گرمی کی لہر چند دنوں سے برقرار رہے گی، امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں نئے ریکارڈ قائم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :