کراچی ہیومن رائٹس سوسائٹی کی جانب سے سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں قران خوانی کا اہتمام
پیر 21 دسمبر 2015 21:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) کراچی ہیومن رائٹس سوسائٹی کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کے لئے سال مکمل ہونے پر قران خوانی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی اور بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اس موقع پر کراچی ہیومن رائٹس سوسائٹی کے صدر سید عامر حسین نے کہا سانحہ پشاور نے نہ صرف پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف ساری قوم کو متحد کیا ہے بلکہ ملک میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں بھی سنگ میل ثابت ہو رہا ہے آج کے بچے کل کے معمار ملک دشمن عناصر کوپہچانتے ہوئے اپنے پر امن مستقبل کے لئے پر امید ہیں ۔
ممبر میٹرک بورڈ بورڈ انوار احمد زئی نے کہا کہ اس پاک وطن کی حفاظت کے لئے ہم سب کو یک جان ہو کر اکٹھے آگے بڑھنا ہوگا علم کو فروغ دے کر جہالت کے اندھیروں سے نکلنا ہو گا تبھی ہم اپنی ارض پاک کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کا حصہ بنا کر ترقی کر سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
کراچی ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر توقیر عباس نے بچوں کو امن کی اہمیت اور اس کے فروغ کے لئے بچوں کے کردار کے بارے میں بتایا ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں گیا ۔ان بچوں نے قوم کو متحد کیا اور بچوں نے ثابت کیا ہے کہ آج ملک دشمن عناصر میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ارض مقدس کے تقدس کو پامال کر سکے۔
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.