پاکستان میں صرف 10لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں؛ ڈاکٹر عشرت حسین
گیس سیکٹر میں بدانتظامی سے اربوں روپوں برباد ہوجاتے ہیں، فقط عملدرآمد سے ملک میں معاشی ترقی کا حصول ممکن ہے، جامعہ کراچی میں تقریب سے خطاب
پیر 21 دسمبر 2015 22:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بے اے) کے سربراہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف 10لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں، ہماری حکومت غریب اور پرائیویٹ سیکٹر دولت مند ہے، فقط عملدرآمد سے ملک میں معاشی ترقی کا حصول ممکن ہے، گیس سیکٹر میں صرف بدانتظامی سے اربوں روپوں برباد ہوجاتے ہیں۔
یہ بات انھوں نے پیر کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں المنائی کلب آئی سی سی بی ایس کے تحت منعقدہ ایک خصوصی لیکچر کے دوران کہی۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی اور ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن ،جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر سعید سیفی سمیت جامعہ کراچی کے دیگراساتذہ اور طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.