پاک بحریہ نے ساتویں مرتبہ کثیر الملکی کمبائنڈٹاسک فورس1 15کی کمانڈ سنبھال لی
منگل 22 دسمبر 2015 18:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) پاک بحریہ نے ساتویں مرتبہ کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی کمانڈ سنبھال لی ۔ ٹاسک فورس کی کمانڈ کوبحرین میں ہونے والی ایک پُروقار تقریب کے دوران پاک بحریہ کے حوالے کیا گیا۔تقریب میں ترکش بحریہ کے ریئر ایڈمرل اہان بے (AYHAN BAY)نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈورزاہد الیاس کے سپرد کی۔
کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل کیون ڈونگن (Kevin Donegan) تبدیلی کمانڈ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی زیر نگرانی صومالیہ کے ساحل اور قرنِ افریقہ میں اِنسدادِ بحری قزاقی آپریشنز کی ذِمہ دارہے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے تناظر میں 2009میں بحری قزاقی کے خاتمے کے لئے پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس151-میں شِرکت کی اور تب سے بحری قزاقی سے نمٹنے کے لیے اِس ٹاسک فورس کا ایک اہم حِصہ ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.