پی ایس ایل ڈرافٹس میں اہم پاکستانی کھلاڑی نظرانداز ٗغیرملکی کھلاڑیوں کی لاٹری نکل آئی
منگل 22 دسمبر 2015 21:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ میں اہم پاکستانی کھلاڑی نظرانداز ٗ غیر معروف غیر ملکی کھلاڑیوں کی لاٹری نکل آئی ٗ یونس خان ٗ سعید اجمل اور عبدالرزاق کے بجائے جم ایلن بائی ٗ کیمرون ڈل پورٹ ٗکیون کوپر اور جیمزونس کی خدمات حاصل کرلی گئیں ۔ آسٹریلیا میں جنم لینے والے جم ایلن بائی نے2006ء میں فرسٹ کلاس کیریئر شروع کیا تاہم 33 سالہ کھلاڑی کو منظر عام پر آنے کا موقع گلیمورگن کاؤنٹی کی نمائندگی کے دوران ملا جب پیس باؤلنگ آل راؤنڈر نے اپنی کاؤنٹی کو دو سال پہلے یارکشائر بینک فورٹی میں فائنل تک پہنچایا اور رواں سال انہوں نے سمرسٹ میں منتقلی کے بعد فرسٹ ڈویڑن کرکٹ کھیلی۔
چھبیس سالہ جنوبی افریقی کیمرون ڈیلپورٹ بائیں ہاتھ کے جارحانہ بیٹسمین اور میڈیم پیسر بھی ہیں جو بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز اور کیربین پریمیئر لیگ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ سٹیل کی نمائندگی کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
ٹرینیڈاڈ سے تعلق رکھنے والے چھبیس سالہ کیون کوپر بھی ٹی ٹوئٹی سپیشلسٹ سمجھے جاتے ہیں جو آئی پی ایل،بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور کیربین پریمیئر لیگ میں بھی کھیل چکے ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک 122 ٹی ٹونٹی میچز کے ساتھ محض دو فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔
انگلش کاؤنٹی ہمپشائر کے کپتان جیمز ونسن بھی ایک غیر معروف کردار ہیں جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کیخلاف سیریز میں ٹی ٹوئٹی کیریئر شروع کیا اور اپنی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی قرار پائے۔ سابق انگلش کوچ ڈنکن فلچر نے جیمز ونسن کا ایک بار بیٹنگ کی اہلیت کے باعث سابق کھلاڑی مائیکل وان سے موازنہ کیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ پہلے روز ان چار غیر معروف کھلاڑیوں کے انتخاب کے برعکس کئی اہم پاکستانی نظر انداز کر دیئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.