تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ،ولیمسن نے بلے بازوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
یونس، مصباح اور یاسرشاہ اپنی اپنی پوزیشنز پر برقرار
منگل 22 دسمبر 2015 21:09
دبئی ۔ 22 دسمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔22 دسمبر۔2015ء) کین ولیمسن نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کیوی بلے باز بن گئے ہیں۔ پاکستان کے یونس خان، مصباح الحق اور یاسرشاہ اپنی اپنی پوزیشنز برقرار رکھتے ہوئے ہیں۔ ڈیل سٹین باؤلرز اور ایشون آل راؤنڈرز میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق کیوی بلے باز کین ولیمسن نے آخری ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنانے کے ساتھ دو درجے ترقی پا کر بلے بازوں میں جوروٹ کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا، روٹ تنزلی کا شکار ہو کر دوسرے نمبر پر چلے گئے، ڈی ویلیئرز بھی ایک درجہ گر کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، سمتھ کا چوتھا، وارنر کا پانچواں، یونس خان کا چھٹا نمبر برقرار ہے، آملہ ایک زینہ چڑھ کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، میتھیوز تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے، کک نویں اور مصباح دسویں نمبر پر برقرار ہیں، بھارت کے اجنکیا راہانے ترقی پا کر گیارہویں نمبر پر پہنچ گئے، برینڈن میک کولم بھی ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہونے میں کامیاب رہے، باؤلرز میں سٹین پہلے، ایشون دوسرے جبکہ اینڈرسن اور یاسرشاہ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، براڈ پانچویں، ہیزلووڈ چھٹے، جدیجا ساتویں، بولٹ آٹھویں، فلینڈر نویں اور ساؤتھی دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.