آئی سی سی نے مینز ، وویمنز ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی
بدھ 23 دسمبر 2015 12:36
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ، ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کا پہلا نمبر ہے۔جنوبی افریقہ حال ہی میں بھارت سے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے شکست کے باوجود آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت اس سیریز میں کامیابی کے بعد چوتھی رینکنگ سے دوسری پر آگیا ہے۔
پاکستان نے انگلینڈ کو متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دے کر دوسری رینکنگ تو حاصل کر لی تھی لیکن وہ زیادہ اس پر قائم نہ رہ سکا اور بھارت نے اس کی جگہ لے لی اور پاکستان کو چوتھی رینکنگ پر آنا پڑا۔(جاری ہے)
اس طرح آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دے کر ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا کا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بالترتیب پانچویں، چھٹی اور ساتویں پوزیشن ہے۔دوسری جانب ایک روزہ کرکٹ رینکنگ میں پاکستان فہرست میں کافی نیچے ہے اور 87 پوائنس کے ساتھ اس کی رینکنگ آٹھویں ہے۔ پاکستان حال ہی میں کھیلی جانے والی چار ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو شکست دے کر اپنی رینکنگ بہتر کر سکتا تھا لیکن وہ اس میں ناکام رہا اور سیریز تین ایک سے انگلینڈ کے نام رہی۔ون ڈے رینکنگ میں عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کا پہلا نمبر ہے جبکہ بھارت جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز تین، دو سے ہارنے کے باوجود رینکنگ میں دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں موجودہ چیمپیئن سری لنکا پہلے، ویسٹ انڈیز دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کی رینکنگ چھٹی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل رینکنگ دوسری تھی، تاہم انگلینڈ کے خلاف حالیہ دورے کے دوران پاکستان کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں بھی تین صفر سے شکست ہوئی تھی۔ٹیسٹ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، جنھوں نے سری لنکا کے خلاف دوسں رے ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کو سیریز جیتنے میں مدد فراہم کی، تیسرے نمبر پر ہیں۔ابتدائی دو بلے بازوں میں دو پاکستان بلے باز بھی شامل ہیں۔ یونس خان چھٹے نمبر پر ہیں، جب کہ مصباح الحق کی رینکنگ دسویں ہے۔اگر آئی سی سی کی ٹیسٹ بولروں کی رینکنگ پر نظر ڈالیں تو ابتدائی دس بولروں میں شامل واحد پاکستانی بولر یاسر شاہ ہیں جو چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ یاسر شاہ نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کی تھیں۔بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پہلے، بھارتی آف سپنر ایشون دوسرے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی ون ڈے بیٹسمین رینکنگ میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہے۔ اے بی ڈیویلیئرز پہلے، ویراتکوہلی دوسرے اور کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔اسی طرح ون ڈے بولروں کی رینکنگ کے ابتدائی دس کھلاڑیوں میں شامل واحد بولر سعید اجمل ہیں جو نویں نمبر پر ہیں۔ پہلا نمبر سنیل نرائن کا ہے اور دوسری رینکنگ مچل سٹارک کی ہے۔ٹی 20 کرکٹ میں آسٹریلوی بلے باز آرون فنچ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے اور ایلکس ہیلز تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ابتدائی دس بلے بازوں میں کوئی بھی بلے باز شامل نہیں ہے۔بولروں میں سنیل نرائن بدستور پہلے اور ویسٹ انڈیز کے ہی سیموئل بدری دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہد آفریدی کی رینکنگ چھٹی ہے۔آئی سی سی کی خواتین کرکٹ ٹیم کی رینکنگ میں بھی پاکستان ٹیم کی صورت حال کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے اور وہ ساتویں پوزیشن موجود ہے۔ وومن ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.