بھارت میں د اوٴد ابراہیم کی گاڑی کو عوام کے سامنے نذرِ آتش کردیا گیا
بدھ 23 دسمبر 2015 14:00
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء ) بھارتی حکومت نے انڈرو رلڈڈان د اوٴد ابراہیم کی گاڑی کو نئی دہلی کے قریب غازی آباد کے علاقے میں عوام کے سامنے نذرِ آتش کردی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈر ورلڈ کے مبینہ ڈان داوٴد ابراہیم کی گاڑی کو نئی دہلی کے قریب غازی آباد کے علاقے میں عوام کے سامنے نذرِ آتش کیا گیا ۔کار خریدنے والے شخص سوامی چکرا پانی کا کہنا ہے کہ ہماری تنظیم نے مذکورہ کار کو بدھ (23 دسمبر) کی دوپہر 1 سے 2 بجے کے درمیان غازی آباد کے اندراپورم میں نذرِ آتش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
چکراپانی، جو آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے 'قومی صدر' ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں کا کہنا تھا کہ کار کو نذرِ آتش کرنا، داوٴد ابراہیم اور اْن کے ساتھیوں کی جانب سے پورے ملک بالخصوص ممبئی میں کی جانے والی دہشت گردی کی آخری رسومات کی علامت ہوگا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ داوٴد ابراہیم کی سبز ہنڈائی ایسنٹ کار کو چکرا پانی نے رواں ماہ 9 دسمبر کو ہونے والی نیلامی میں 32 ہزار کی بولی لگا کر خرید لیا تھا،۔
چکرا پانی کے مطابق، "اس سے قبل میں اس گاڑی کو ایک ایمبولینس میں تبدیل کرنا چاہتا تھا، لیکن جب ڈی کمپنی (داوٴد ابراہیم گینگ) کے کارندوں نے مجھے نتائج کے لیے تیار رہنے کی دھمکیاں دیں تو میں نے انھیں اْن ہی کی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ کیا. میں اس گاڑی کو عوام کے سامنے جلانے جارہا ہوں۔چکراپانی کے مطابق انھیں کسی قسم کی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں، کیوں کہ وہ ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں، تاہم دھمکیاں موصول ہونے کے بعد انھوں نے 11 دسمبر کو دہلی کے مندر مرگ پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروادی تھی.این ڈی ٹی وی کے مطابق داوٴد ابراہیم، ہندوستانی حکام کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ، بھتہ خوری اور قتل کے مقدمات میں مطلوب ہے۔اس کے علاوہ ان پر شدت پسند گروپوں کو رقم فراہم کرنے اور 1993 کے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا بھی الزام ہے جس میں 257 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.