ملکی مسائل کا واحد حل سیرت محمد پر عمل کرکے ہی ہوسکتا ہے، معراج الہدیٰ صدیقی
اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جو انسانیت کی فلاح و بہبودکا درس دیتا ہے، خالد صدیقی، قرآن و سنت کی دعوت پر عمل اور اس کو عام کرنا ہوگا
بدھ 23 دسمبر 2015 21:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ سیرت النبی ہمارے لئے تقلید کا بہترین نمونہ ہے جس کے نتیجہ میں باطل قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہوکر ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی کے تحت سیکٹر 11-C میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ غزوہ احد، تبوک اور دیگر غزوات و جہاد ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ باطل قوتوں کے خلاف آرام سے نہیں بیٹھا جاسکتا۔ امت مسلمہ متحد ہو کر استعماری قوتوں کو شکست فاش دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی مسائل کا واحد حل سیرت محمد پر عمل کرکے ہی ہوسکتا ہے، حضور اکرم انسانیت کے اخلاق کی تکمیل کے لئے بھیجے گئے اور آخری خطبہ حج کے موقع پر بھی رہتی دنیا کیلئے انسانیت کا منشور پیش کیا، حضور اکرم نے غلاموں، عورتوں اور پوری انسانیت کے حقوق ادا کرنے کا حکم دیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.