امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سال 2015 کے سب سے جھوٹے شخص قرار،ٹرمپ نے متعدد مرتبہ حقائق کو جھٹلایا اورتاریخ کو مسخ کرتے ہوئے رواں سال 76 فیصد سفید جھوٹ بولے، امریکی ویب سائٹ
بدھ 23 دسمبر 2015 22:53
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23دسمبر۔2015ء) امریکی ویب سائٹ نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو سال 2015 کا سب سے جھوٹا شخص قرار دیدیا۔ویب سائٹ فیکٹ چیک کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد مرتبہ حقائق کو جھٹلایا اورتاریخ کو مسخ کرتے ہوئے اس سال 76 فیصد سفید جھوٹ بولے، صرف یہی نہیں بلکہ وہ اپنی من گھڑت باتوں کے جھوٹ ثابت ہونے کے باوجود اس پر ڈھٹائی کے ساتھ قائم رہے۔
ویب سائٹ کے مطابق اسے اس قسم کا تجزیہ کرتے ہوئے 12 سال ہوچکے ہیں تاہم انہوں نے اب تک ایسے نتائج نہیں دیکھے۔ویب سائٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا سب سے بڑا جھوٹ ان کے اس بیان کو قرار دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد نیو جرسی میں مسلمان جشن منارہے تھے، ایک اور جھوٹے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتخابی مہم کے تمام اخراجات وہ خود اٹھارہے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ان کی مہم کے 50 فیصد اخراجات ان کے حمایتیوں نے چندے کے طور پر دیئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.