حصص مارکیٹ میں فروخت پر دباو کے باعث 32600 کی حد بھی گرگئی
جمعرات 24 دسمبر 2015 13:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) تقویمی سال کے آخری مہینے اور ہفتے کے آخری سیشن کے باعث سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے علاوہ اوگرا کی جانب سے گیس ٹیرف مزید نہ بڑھانے کی اطلاع کی وجہ سے ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کے حصص پر دباوٴ کے سبب کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اتارچڑھاوٴ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 32600 کی حد بھی گرگئی۔
مندی کے باعث58.50 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید31 ارب 21 کروڑ35 لاکھ6 ہزار 288 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ تقویمی سال کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی اکثریت کی پرانے سودوں کے تصفیوں میں مصروفیت اور رواں ہفتے کے تعطیلات کے سبب مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں اور ان محدود سرگرمیوں کی وجہ سے ریٹیل انویسٹرز بھی مارکیٹ میں غیرمتحرک ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.