ایک سال میں کوئی بھی منافع حاصل نہیں کرسکتا،نجم سیٹھی
جمعرات 24 دسمبر 2015 13:37
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) پی ایس ایل سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایک سال میں تو کوئی بھی منافع حاصل نہیں کرسکتا ، پاکستان سپر لیگ کے مکمل فوائد حاصل کرنے کیلئے 10سال کا وقت درکار ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی نے واضح کردیا کہ لیگ سے فوری منافع کی توقع رکھنا درست نہیں، اس 10 سالہ ماڈل کو ساکھ بنانے میں وقت لگے گا، میں نہیں سمجھتا کہ کوئی پہلے ہی سال منافع حاصل کرسکتا ہے۔
مجموعی طور پر ہم اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے کام کرینگے۔ انھوں نے ٹیموں میں اضافے کے حوالے سے کہا کہ ہم پر فوری طور پر ایک اور ٹیم شامل کرنے کے لیے دباوٴ ہے مگر ایسا ابھی نہیں ہو سکتا، ہمارا منصوبہ پہلے ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرا کے اس کی قدر میں اضافہ کرانا ہے، ہم چھٹی ٹیم کو ابتدائی مرحلے میں فروخت ہونے والی پانچوں ٹیموں کے مقابلے میں کہیں زیادہ قیمت پر بیچنا چاہتے ہیں، اگر ہم اگلے برس ایسا کرنا چاہیں گے تو اتنی رقم نہیں ملے گی جو 2،3 برس گزرنے کے بعد مل سکتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.