ملک میں قیام امن اور استحکام پاکستان کیلئے نظام مصطفی ؐ کانفاذ اور تعلیمات نبوی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے
نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب
ہفتہ 26 دسمبر 2015 20:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ ملک میں قیام امن اور استحکام پاکستان کیلئے نظام مصطفی ؐ کانفاذ اور تعلیمات نبوی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐ نے ہمیں اَخوت ، محبت ، بھائی چارگی اور امن کی دعوت کو عام کرنے کا درس دیا ہے، ایسے حالات میں جہاں ہرجگہ دہشت گردی کا خطرہ ہووہاں پُرامن طریقے سے میلادالنبی ؐ کے جلسہ وجلوسوں کے انعقادسے یہ ثابت ہوگیاکہ پاکستان شمع رسالت کے پروانوں کاگہوارہ ہے اور غلامان مصطفی ہمیشہ سے پرامن رہے ہیں۔انہوں نے ملک بھرمیں عقیدت ،محبت واحترام سے آقا کریم ؐ کا میلادمذہبی جو ش و جذبے سے منانے والی تمام مذہبی ،دینی تنظیمات اور مختلف کمیٹیوں کو جشن عید میلادالنبی ؐ میں چراغاں، میلاد مصطفی کانفرنسس ، محافل نعت ، ریلیاں ، جلسے جلوس اور میلاد النبی ؐ کا جلسہ پُر امن طریقے سے منعقد کرنے پر مبارکبادپیش کی اور اُنہوں نے حکومت اورپرنٹ میڈیااورالیکٹرانک میڈیاکابھی شکریہ اداکیا کہ انہوں نے میلاد النبی ؐ کے پروگرامات جلسے جلوس اور دیگر پروگرامات کرنے والوں کے ساتھ تعاون کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.