لیگ سپنر یاسر شاہ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کر دیا گیا
اتوار 27 دسمبر 2015 16:10
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2015 میں قومی ٹیم کے کامیاب ترین بالر یاسر شاہ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کردیا ہے جس کے بعد ان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد لگ گئی ہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 13 نومبر کو متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ کے لئے یاسر شاہ کے یورین کے نمونے لئے تھے، جن کی رپورٹس میں ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے،ان کے نمونوں میں ممنوعہ کیمیائی مادہ کلورٹالیڈون پایا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق اب یہ معاملہ آئی سی سی کے انٹی ڈوپنگ کوڈ کے تحت دیکھا جائے گا، اور اس وقت تک آئی سی سی اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یاسر شاہ کی معطلی کے دورانیے کا اعلان نہیں کیا تاہم انہیں واڈا کے سیکشن 5 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔(جاری ہے)
یاسر شاہ معطلی کے فیصلے کو چیلنج کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یاسر شاہ پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے اور اس دوران انہوں نے کچھ ایسی ادویات استعمال کی ہوں گی جس میں ممنوعہ اجزا شامل ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ یاسر شاہ 2015 میں قومی ٹیم کے سب سے کامیاب بالر رہے ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین ففٹی مکمل کرنے کا عزاز اپنے نام کیا ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.