ملک اور قوم قرضوں کی دلدل میں بر ی طرح پھنس چکی ہے ‘ذکراﷲ مجاہد

مہنگے ترین منصوبوں اور بے فائد سکیموں پر قوم کا مال خرچ کیا جا رہا ہے‘امیر جماعت اسلامی لاہور

اتوار 27 دسمبر 2015 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک اور قوم قرضوں کی دلدل میں بر ی طرح پھنس چکی ہے اور کوئی میگا پراجیکٹ مکمل ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے،بلکہ توانائی ، تعلیم ، صحت کے شعبے مزید ابتری سے دوچار ہو رہے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کفا ئیت شعاری کی بجائے اصراف کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے ،جب ملکی وسائل ساتھ دینے سے قاصر ہو گئے تو کشکول پکڑ لیا ، ملکی وسائل کو گروی رکھ کر لیے گئے قرضوں ، امدادی رقوم اور گرانٹس کو اللے تللوں پر اڑا جا رہا ہے اور مہنگے ترین منصوبوں اور بے فائد سکیموں پر قوم کا مال خرچ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیر خزانہ اسحاق ڈار اور عالمی ادارے کس بنا پر ملکی اشاریوں کی بہتری کے بارے میں بیانات دے رہے ہیں بلکہ ملکی صورتحال یہ ہے کہ جب بھی نیا قرضہ یا قرضے کی اگلی قسط ملنے والی ہوتی ہے تو بجلی ، گیس اور پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا جاتا ہے جو اس بات کا اعلان ہوتا ہے کہ ہم مزید مقروض ہو گئے ہیں ،بجلی گیس اور پٹرولیم کی قیمتیں بڑھتے ہی مہنگائی کا طوفان آجا تا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے ادارے محنت و لگن ، کفائیت شعاری ، مساوات اور کرپشن سے پاک ہو کر اپنے فرائض انجام دیں تو ملکی صورتحال بدل سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :