یاسر پر تاحیات پابندی عائد کی جائے ، عبد القادر کا مطالبہ
پیر 28 دسمبر 2015 12:31
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) عظیم لیگ سپنر اور گوگلی کے موجد عبدالقادر نے اگر یہ خبر درست ثابت ہوتی ہے تو یاسر پر تاحیات پابندی عائد کی جائے تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ آنے والی آنے والی نسلوں کیلئے مثال قائم کر سکے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے تو کوئی سمجھوتہ کیے بغیر یاسر پر تاحیات پابندی عائد کی جائے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو آنے والی نسلوں کیلئے مثال قائم کرنے کی اس سے بہتر موقع نہیں مل سکتا کہ وہ یاسر پر پابندی لگا کر انہیں نوجوانوں کیلئے مثال بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کی گئی غلطیوں کی وجہ سے ہم ابھی تک وسیم اکرم سے لے کر محمد عامر تک جدوجہد کر رہے ہیں، ماضی میں عطاالرحمان اور سلیم ملک جیسے کھلاڑیوں پر پابندی کردی گئی جبکہ دیگر قصور واروں کو مختلف عذر پیش کر کے چھوڑ دیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں صرف اور صرف یاسر شاہ کا قصور ہے اور ان پر تاحیات پابندی لگائی جائے ہمیں ملک میں کرکٹ کی بقا کیلئے آنے والی نسلوں کیلئے کچھ اصول اور قوانین بنانے ہوں گے اور بورڈ اس پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔
سابق لیگ اسپنر نے قوم سے مطالبہ کیا کہ وہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کو معاف کردیں کیونکہ وہ سزا کاٹ چکے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی دہرا معیار ختم کرتے ہوئے عامر کے ساتھ ساتھ آصف اور سلمان کو بھی پاکستان سپر لیگ میں نمائندگی کا موقع فراہم کرے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.