مویشیوں کو اینٹی بائیو ٹک ادویات کے ٹیکے لگانے سے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں،طبی ماہرین

پیر 28 دسمبر 2015 15:44

لاہور۔28دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 دسمبر۔2015ء)پالتو جانوروں پر تحقیق کرنے والے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ مویشیوں کو اینٹی بائیو ٹک ادویات کے ٹیکے لگانے سے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ممتاز فزیشن لیڈی ڈاکٹر فائزہ محمود نے مویشی پال حضرات سے کہا ہے کہ وہ مویشیوں کو دواؤں کے بے تحاشا استعمال سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کے متعدد ممالک میں انسانوں سے زیادہ جانوروں کو اینٹی بائیو ٹک ادویات دی جارہی ہیں جس سے انسانوں میں مزاحمتی قسم کے جراثیم کا مقابلہ کرنے کے لیے ادویات بے اثر ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اینٹی بائیو ٹک ادویات غیر موثر ہو جائیں تو پھر مریض کے جسم پر لگنے والے معمولی زخم یا آپریشن کے دوران موت واقع ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوشت کو اچھی طرح بھون کر یا پکا کرا ستعمال کیا جائے کیونکہ کچے گوشت میں جراثیم زندہ رہتے ہیں اور ان کے کھانے سے وہ جراثیم انسانی جسم میں منتقل ہو سکتے ہیں علاوہ ازیں پالتو جانوروں سے حاصل ہونے والے دودھ کو بھی ہلکی آنچ پر اچھی طرح ابال کر استعمال کرنا چاہیے۔