پینشن کی ادائیگی کیلئے دنیا کا بہترین سوفٹ ویئر ”سیپ“ استعمال کیا جاتا ہے
ارکان پارلیمان اور ججوں کو تنخواہ کیلئے درکار خصوصی ٹریٹمنٹ کیلئے 23 کا ہندسہ رکھا گیا ہے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان
پیر 28 دسمبر 2015 19:26
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 دسمبر۔2015ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ پنشن کی ادائیگی کیلئے دنیا کا بہترین سوفٹ ویئر ”سیپ“ استعمال کیا جاتا ہے، ججوں کو پینشن کی ادائیگی کیلئے بھی یہی سافٹ ویئر استعمال کیا جاتا ہے جس میں ان کیلئے گریڈ کے خاتمہ میں 23 کا خصوصی ہندسہ استعمال کیا جاتا ہے۔
پیر کو جاری بیان میں ترجمان نے سینٹ آف پاکستان کی خزانہ و اقتصادی امور کی قائمہ کمیٹی میں ریٹائرڈ ججوں کو گریڈ 23 دینے کے حوالہ سے شائع خبرکی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام اکاؤنٹس آفسز پینشن، تنخواہوں اور دیگر حکومتی ادائیگیوں کے حوالہ سے ”سیپ“ سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں جو دنیا کا بہترین سافٹ ویئر ہے، اس سسٹم میں ایک خانہ تمام افیسرز حکام کے گریڈ سے متعلق ہے جنہیں تنخواہ یا پینشن ادا کی جا رہی ہے، تمام حکام اور افسران کو گریڈ ایک سے 22 تک میں سے کسی ایک پے سکیل میں رکھا جاتا ہے، سسٹم میں گریڈ کا اندراج لازمی ہے تاکہ درست کیلکولیشن کی جا سکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.