شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا میرے کیرئیر کے لیے بہت بڑی بات ہے‘کرن جوہر
منگل 29 دسمبر 2015 12:49
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر کا اپنے قریبی دوست اور اداکار شاہ رخ خان کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ان کے لیے فیملی سے بڑھ کر ہیں اور ان کا رشتہ شاہ رخ کے بعد اب ان کے تینوں بچوں سے بھی بہت خاص ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو اگر کوئی بولی وڈ میں لانچ کر سکتا ہے تو وہ صرف کرن جوہر خود ہیں۔
کرن جوہر ماضی میں ایک کاسٹیوم ڈیزائنر بننے کے خواہش مند تھے اور وہ آج اپنے کیرئیر کا کریڈٹ شاہ رخ خان کو دیتے ہیں۔کرن جوہر کا کہنا تھا ’شاہ رخ کو ایسا محسوس ہوا کہ میں ایک فلم ساز بن سکتا ہوں، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا میرے کیرئیر کے لیے بہت بڑی بات ہے۔ جب شاہ رخ نے میرا انتخاب کیا یہ میرے لیے بہت بڑی بات تھی۔(جاری ہے)
ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد مجھے فلموں کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، شاہ رخ کی وجہ سے ہی مجھے احساس ہوا کہ میں ایک ہدایت کار بن سکتا ہوں۔
کرن جوہر نے 26 سال کی عمر میں فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کہ ساتھ ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا۔ان کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا ’میں خوش قسمت تھا کیوں کہ میں کاجول اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرچکا تھا اور وہ دونوں ہی میرے بہت قریبی دوست ہیں تاہم اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنا تھوڑا مشکل ثابت ہوا۔کرن جوہر اس وقت فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اداکارہ ایشوریا رائے، رنبیر کپور، انوشکا شرما، فواد خان اور عمران عباس کردار ادا کر رہے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.