درآمدی ایل ای ڈی لائٹس کے متعدد کنسائمنٹس میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی نشاندہی محکمہ کسٹمزکے لیے اضافی ریونیوکا سبب بن گئی
بدھ 30 دسمبر 2015 13:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء) پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی کے متحرک ہونے سے مجموعی ریونیومیں کسٹمزکا حصہ بتدریج بڑھنے لگا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے درآمدی ایل ای ڈی لائٹس کے متعدد کنسائمنٹس میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی نشاندہی محکمہ کسٹمزکے لیے اضافی ریونیوکا سبب بن گئی ہے اور حال ہی میں ڈائریکٹوریٹ نے ایل ای ڈی لائٹس کے 20 درآمدکنندگان کو 6کروڑسے زائد مالیت کی ڈیوٹی وٹیکس ادائیگی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مذکورہ درآمدکنندگان کو متبادل انرجی کے استعمال پرڈیوٹی اورٹیکسوں کی رعایت کا غلط استعمال کرنے پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قومی خزانے میں 6کروڑ41ہزارروپے جمع کرائیں کیونکہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے مزکورہ درآمدکنندگان کی جب متعلقہ امپورٹ ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی تو اس بات کاانکشاف ہواکہ مذکورہ درآمد کنندگان کی جانب سے مختلف اوقات میں مختلف واٹ پینل کی ایس ایم ڈی /ایل ای ڈی،سولرڈائی بیٹری،سولرایل ای ڈی لائٹس ، ایل ای ڈی لائٹ، سولرپینل کے 34کنسائمنٹس درآمد کیے گئے لیکن ان کنسائمنٹس پر کسٹمزڈیوٹی، سیلز ٹیکس اورانکم ٹیکس کے قانون میں موجود رعایتوں کا غلط طریقے سے فائدہ حاصل کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.