وزیر صحت سندھ نے جیکب آباد میں محکمہ صحت میں جعلی بھرتیوں کی خبر کا سخت نوٹس لے لیا
اس قسم کے واقعات محکمہ صحت کی کارکردگی پر بد نما داغ ہیں ،فوری تدارک ہونا چاہئے ، جام مہتاب حسین
بدھ 30 دسمبر 2015 17:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے جیکب آباد محکمہ صحت میں جعلی بھرتیوں کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی صحت کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کی تحقیقات کریں اور رپورٹ پیش کرکے ذمہ داران کا تعین کریں جو اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں۔
بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات محکمہ صحت کی کارکردگی پر ایک بد نما داغ ہیں اور اس کا فوری تدارک ہونا چاہئے ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے اسلام کوٹ میں گیسٹرو کی بیماری کے پھیلنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایچ اواور سول اسپتال اسلام کوٹ کے ایم ایس کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیسٹرو سے متاثرہ بچوں کو فوری طور پر مکمل علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کریں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.