فلم” ہو من جہاں “امراؤ جان جیسی کہانی نہیں‘ اداکار شہریار منور
جمعرات 31 دسمبر 2015 11:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء)پاکستانی اداکار شہریار منور نے اپنی پہلی فلم ’ہو من جہاں‘ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ کوئی تاریخی امراوٴ جان جیسی کہانی نہیں ہے جس میں آئٹم سانگ کی ضرورت ہو، فلم حقیقت سے قریب ہو تو اصل زندگی میں آئٹم سانگ ہوتے نہیں۔شہریار منور پاکستانی فلموں میں نئے ابھرتے ستارے ہیں۔ وہ آنے والی فلم ’ہو من جہاں‘ سے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، ’ہو من جہاں‘ ایک میوزیکل فلم ہے جس کی کہانی 3 نوجوانوں منیزے یعنی ماہرہ خان ، نادر یعنی عدیل چوہدری، اور ارہان یعنی شہریار کے گرد گھومتی ہے۔
فلم میں نہ صرف شہریار اداکاری کررہے ہیں بلکہ اس فلم کے کو پروڈیوسر بھی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں شہریار منور نے کہا کہ میں نے اپنی آنے والی فلم ہو من جہاں کے کئی پہلووٴں سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
’ہو من جہاں‘ نے ریلیز سے پہلے ہی لوگوں میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور اب جب ریلیز قریب ہے تو ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ایک فلم میں 2 ذمہ داریاں نبھانا مشکل تھا؟اس پر شہریار نے کہا ’میں کام کرنے کا جنونی ہوں اس لیے میں نے اس کا لطف اٹھایا، مگر یہ اتنا آسان بھی نہیں تھا، ایک پروڈیوسر کو اپنا سارا وقت پروجیکٹ کو دینا پڑتا ہے، صرف ایک اداکار کی طرح آنے اور جانے کا وقت مقرر نہیں ہوتا، مجھے ایک دن میں 12 گھنٹے اور کبھی اس سے بھی زیادہ کام کرنا پڑا، کیوں کہ پروڈیوسر کی زندگی پروجیکٹ ہی ہوتی ہے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلمی صنعت اور فلم بنانے کے طریقہ کار کو درست کرنے کی ضرورت ہے اور یہ دیکھنا چاہیئے کہ فلم بنانے کے دوران کام کرنے والے لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔شہریار کے مطابق ’ہم بہت سنجیدگی سے اس فلم پر کام کررہے ہیں‘، ایک پروڈیوسر ہونے کے لحاظ سے بہت سے فیصلے بھی شہریار نے خود کیے، جیسے کہ فلم میں کوئی آئٹم سانگ ہوگا یا نہیں؟اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’اس فلم میں آئٹم سانگ نہیں ہے کیوں کہ اس فلم میں اس کی جگہ نہیں ہے، یہ کوئی تاریخی امراوٴ جان جیسی کہانی نہیں ہے جس میں ایسے گانے کی ضرورت ہو، فلم حقیقت سے قریب ہے تو اصل زندگی میں آئٹم سانگ تو ہوتے نہیں۔اداکارہ سونیا جہاں کے فلم میں کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سونیا کا کردار فلم میں ایک گائیڈ اور رہنما کا ہے جو ایک بھٹکے ہوئے لڑکے کی رہنمائی کرتی ہیں ایک ایسے لڑکے کی جو ہر وقت خوبصورت لڑکیوں کے خیال میں گم رہتا ہے۔فلم میں مہندی کی تقریب میں فلمائے گئے مشہور گانے شکر ونڈارے کے بارے شہریار کا کہنا تھا کہ ’فلم کو دلچسپ بنانے کے لیے ایسے خیالات کی ضرورت پڑتی ہے اور اس میں ایک شاندار مہندی کا گانا ہے جس پر بھرپور رقص کیا گیا ہے۔پاکستانی سنیما کے بعد بولی وڈ میں کام کرنے کے سوال پر شہریار کا کہنا تھا کہ ’میں وہاں کام کرنے کے لیے بہت زیادہ بے تاب نہیں ہوں، یہ بات الگ ہے کہ وہ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے البتہ ایک ارٹسٹ ہونے کی وجہ سے آپ کو اچھے موقعوں کی تلاش رہتی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.