حکومت ا سپیشل افراد کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ اسپیشل افراد معاثرہ کے اہم افراد ہیں۔شعیب احمدصدیقی
جمعرات 31 دسمبر 2015 14:59
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت ا سپیشل افراد کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ اسپیشل افراد معاثرہ کے اہم افراد ہیں اور عام افراد کی طرح مختلف شعبوں میں بھر پو ر صلاحیتوں کے حامل ہیں اسپیشل بچوں کی صلاحیتوں کو اجا گر کر نے کے لئے انھیں انکلیزیو اور معیاری تعلیم کے مواقع ملنے چاہئیں تاکہ انھیں عام بچوں کی طر ح تعلیم کے مواقع ملیں اور وہ اپنی قدرتی صلاحیتیوں کو بھر پور طور پر اجاگر کر سکیں۔
وہ ڈس ایبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہمتام مقامی ہوٹل میں”انکلیزیو تعلیم سب کے لئے “ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ انکلیزیو ایجوکیشن سے اسپیشل بچوں کو زیادہ اور عملی طور پر سیکھنے کا موقع ملے گا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ تمام عمارتوں میں اسپیشل افراد کے لئے ریمپس کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔
اور نقشوں کی منظوری کو ریمپس کی تعمیر سے مشروط کریں انھوں نے کہا کہ اسپیشل افراد معاثرہ کے اہم افراد ہیں باصلاحیت ہیں۔ اور کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔مختلف شعبوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انھیں ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کے مواقع ملنے چائہیں۔وہ ڈس ایبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہمتام منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔سیمینار میں ایل سی ڈس ایبلٹی اینڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے ڈائریکڑ عمران نذیر ،فیملی سپورٹ نیٹ ورک پروگرام کی نیشنل کو آرڈینٹر تہمینہ عظیم ، ڈائریکڑ منصوبہ بندی و ترقیات کمشنر کراچی آفس سید شکیب احمد غیر سرکاری تنظیم سائٹ سیورز آرگنائزیشن کے نمائندے اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔کمشنر نے کہا کہ کمشنر آفس میں اسپیشل افراد کی سہولت کے لئے لفٹ نصب کر دی گئی ہے۔کمشنر آفس میں لفٹ کی تنصیب سے اسپیشل افراد اور بزرگوں کو اپنے مسائل کے حل کے سلسلہ میں کمشنر کراچی دفتر آمد اور کمشنر کراچی سے ملاقات کے لئے آنے والوں کو سہولت حا صل ہوگی۔انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی آفس میں ڈس ایبل افراد سمیت معاثرہ کے کمزور طبقہ کے افراد کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ان کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مختلف نجی اور ویلفئیر ادارے ان کوششوں میں تعاون کر رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.