آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
ٹیسٹ کے 10 بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں یونس خان اور مصباح الحق بھی شامل ، باؤلرز میں یاسر شاہ کا چوتھا نمبر
جمعرات 31 دسمبر 2015 18:25
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور بھارتی اسپن بولر روی چندرن ایشون 2015کے کامیاب ترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ڈربن اور میلبرن ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت وہ سال 2015ء کے کامیاب ترین بلے باز بھی ہیں۔
اسٹیون اسمتھ ہی گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی رینکنگ میں سال کے بہترین کھلاڑی کے علاوہ سرگارفیلڈ سوبرٹرافی بھی اپنے نام کی تھی۔ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، جوئے روٹ تیسرے، اے بی ڈیولیئرز چوتھے،ڈیوڈ وانر پانچویں، یونس خان چھٹے، انجیلو میتھیوز ساتویں، ہاشم آملہ آٹھویں، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نویں اور السٹرکک دسویں نمبر پر ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.