عراق ‘ کرکوک میں عراقی سیکیورٹی فورسز اور اتحادی فوج کی فضائی کارروائی میں داعش کے 27جنگجو مارے گئے

جمعہ 1 جنوری 2016 13:19

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) عراق کے صوبے کرکوک میں عراقی سیکیورٹی فورسز اور اتحادی فوج کی فضائی کارروائی میں داعش کے 27جنگجو ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسز نے کرکوک کے ضلع حویجہ میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کی ‘عراقی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے حملے میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ‘ آپریشن کے دوران داعش کے 27جنگجو ہلاک ہوگئے ‘8جنگجووں کو گرفتار کیا گیا ‘ کارروائی کے دوران عراقی سیکیورٹی فورسز کو اتحادی افواج کی فضائی مدد حاصل تھی ادھر زمین کارروائی کے لیے کرد سیکیورٹی فورسز کے دستے بھی موجود تھے تاہم فضائی آپریشن میں عراقی اور اتحادی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :