چیف سیکرٹری کی صوبے کے تمام ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، خضر حیات گوندل کا اجلاس سے خطاب
جمعہ 1 جنوری 2016 17:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کو تاہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائیگی -وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل خواجہ،سیکرٹری صحت نجم شاہ ، لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپل اور ایم ایس صاحبان ودیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہروں کی طرح دیہی علاقوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے-انہوں نے کہا کہعوام کو معیاری طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں- دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کو پرکشش تنخواہ اور مراعات دی جارہی ہیں تاکہ وہ زیادہ محنت اور جذبے سے کام کریں- انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-انہوں نے ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپل اور ایم ایس صاحبان کوہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں میں ادویات، بنیادی سہولیات اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.