ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا صرف چھ ماہ میں 30 فیصد کام مکمل ، عالمی ماحولیاتی معیار کے مطابق بنانے کیلئے سپر کرٹیکل ٹیکنالوجی استعمال ہو گی
بوائلر اسٹیل اسٹرکچر ففتھ پلیٹ فارم پر پہنچ گیا ، ٹربائن انسٹالیشن کا کام بھی شروع ،چمنی بنانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے
جمعہ 1 جنوری 2016 21:30
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) ساہیوال میں بننے والے کول پاور پراجیکٹ کا صرف چھ ماہ میں 30 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ، منصوبے کو عالمی ماحولیاتی معیار کے مطابق بنانے کے لئے سپر کرٹیکل ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس معیار کے پاور پراجیکٹ دنیا میں کم از کم چار سال میں مکمل ہوتے ہیں مگر ساہیوال کے منصوبے کو ڈھائی سال کے عرصے میں مکمل کر لیا جائے گا۔
ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا 30 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بوائلر اسٹیل اسٹرکچر ففتھ پلیٹ فارم پر پہنچ گیا ہے۔ ٹربائن انسٹالیشن کا کام بھی شروع ہو چکا ہے جبکہ چمنی بنانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ کولنگ ٹاور، کول ان لوڈنگ ڈچ کا کام بھی تکمیل کی طرف بڑھ رہا ہے۔(جاری ہے)
حکومت نے کول منصوبے کو عالمی ماحولیاتی معیار کے مطابق بنانے کے لئے طے شدہ اخراجات سے بھی زیادہ کی اجازت دیدی ہے۔
منصوبے کو ماحولیاتی عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پہلا منصوبہ ہو گا جس میں سپر کرٹیکل ٹیکنالوجی استعمال ہو گی۔ اس پاور ہاؤس کی چمنی 180 میٹر بلند ہو گی۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر روزانہ 1200 چینی اور ایک ہزار پاکستانی کام کر رہے ہیں۔ چینی کمپنی دو اسپانسپرز کے ساتھ ملکر 180 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ تیار کر رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.