وی آئی پی کلچر، بھارتی وزیراعظم کے بغیر ویزہ دورہ لاہور کے خلاف درخواست ہائی کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی
عبوری حکم امتناعی کی استدعا کے ساتھ یہ درخواست آج 2جنوری کو دوبارہ دائر کی جائے گی‘درخواست گزار کا وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ
جمعہ 1 جنوری 2016 22:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے مبینہ طور پر بغیر ویزہ کے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سمیت 120بھارتیوں کے دورہ لاہور اور وی آئی پی کلچر کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی،رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ اس درخواست میں اٹھایا گیا معاملہ فوری سماعت کا متقاضی نہیں ہے اس لئے یہ درخواست موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کے بعد دائر کی جائے۔
دوسری طرف درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ عبوری حکم امتناعی کی استدعا کے ساتھ یہ درخواست آج 2جنوری کو دوبارہ دائر کی جائے گی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سمیت120مہمان غیرقانونی طریقے سے پاکستان پہنچے۔(جاری ہے)
بھارتی وفد کوکسی قسم کوئی تحریری اجازت نامہ بھی نہیں دیاگیا۔مودی نے اپنے آنے کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی لیکن پاکستان آمد کے حوالے سے کسی قسم کوئی قانونی کاروائی نہیں کی اور 120 مسافروں کے ہمراہ لاہورائیر پورٹ پر پہنچ گئے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت وزارت داخلہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا،درخواست میں سول ایوی ایشن اورامیگریشن حکام کے علاوہ وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بنایاگیاہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مہمانوں کی آمد وی آئی پی کلچر کا حصہ تھی جس میں عالمی قوانین کو بھی پس پشت ڈالا گیا،درخواست میں وی آئی پی کلچر پر فوری پابندی عائد کرنے اوراہم شخصیات کے پروٹوکول پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔نئے سال میں لاہور ہائی کورٹ میں دائر ہونے والی یہ پہلی رٹ درخواست تھی جو رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.