پارلیمنٹ سے منظور ی کے بعد رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم پر عملدر آمد شروع کر دیا جائیگا ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
ہفتہ 2 جنوری 2016 13:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور ی کے بعد رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم پر عملدر آمد شروع کر دیا جائیگا ‘ پی ٹی آئی سمیت کچھ لوگ سکیم کو بغیر پڑھے اور سمجھے باتیں کررہے ہیں ‘ غلط فہمی پھیلانا درست عمل نہیں ۔ ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم (وی ٹی سی ایس) کو مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں سے مشاورت کے بعد گزشتہ ہفتے حتمی شکل دی گئی اور تاجروں نے اس سکیم کو بہت سراہا کیونکہ یہ سکیم تاجروں اور کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اس سکیم پر عملدرآمد کیا جائے گا جس کا مقصد ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے سکیم کو حتمی شکل دینے میں کوششوں پر پارلیمنٹیرینز، ایف بی آر ٹیم اور تاجر برادری کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پی ٹی آئی کی سکیم پر تنقید کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے پہلے سکیم کی تعریف کی اور اسے ایوان میں لانے کا کہا، سکیم پر کچھ لوگ بغیر پڑھے اور سمجھے باتیں کر رہے ہیں اور غلط فہمی پھیلا رہے ہیں جو درست نہیں ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ (وی ٹی سی ایس) ایک بہتر سکیم ہے لہذا پی ٹی آئی کی قیادت کو چاہیے کہ وہ ملکی سیاست میں مثبت کردار ادا کرے اور بے بنیاد مسائل پر وقت ضائع نہ کرے۔مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.