مقابلہ بازی پر نہیں صرف پرفارمنس پر توجہ دیتا ہوں ‘ فرحان اختر
ہفتہ 2 جنوری 2016 13:42
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکار و ہدایت کار فرحان اختر کا کہنا ہے کہ انھیں مقابلہ بازی کی فضا قطعی پسند نہیں ہے اور نہ ہی وہ توہم پرستی پر یقین رکھتے ہیں۔
(جاری ہے)
اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جب بھی اپنے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں سے ملاقات کرتے ہیں تو انکے ساتھ کسی فلم کی کمائی سے متعلق نہیں بلکہ صرف پرفارمنس پر بات کر نا پسند کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اداکار کا کام اپنے کام کے ساتھ بھرپور انصاف کرنا ہے جو کہ وہ ہمیشہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ واضح رہے فرحان اختر آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”وزیر“ کی تشھیرمیں مصروف ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ وزیر میں ایک اے ٹی ایس افسر کا کردار ادا کیا ہے ،اور انھوں نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے اے ٹی ایس افسران کی روزمرہ فرائض کی انجام دہی پر باقاعدہ رسرچ کی ہےمزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.