صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے پنجاب میں ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بنائی جائے گی
مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا کابیان
ہفتہ 2 جنوری 2016 16:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بنائی جائے گی ،صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے پنجاب میں ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں ،علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے محکمہ صحت کے دو محکمے بنادیئے گئے ہیں ۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کی معیاری سہولتوں تک رسائی عوام کا حق ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے صحت کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے - صوبے میں عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔وبائی امراض کی روک تھام کے لئے ویکسینیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے - شعبہ صحت کی بہتری اور عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیت کا خصوصی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے-ڈاکٹرز ، نرسوں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہے ہیں- ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں -لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے -انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کے خلاف بھرپور انداز میں کریک ڈاؤن کر رہے ہیں - لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بنائی جائے گی- آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت آبادی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کی مدد سے کام کر رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.