حکمرانوں کی ترجیحات کامحوران کااپنا کاروبار ہے،اشرف بھٹی
شریف برادران ون مین شو اورشعبدہ بازی چھوڑیں اورعوام کوڈیلیورکریں
ہفتہ 2 جنوری 2016 18:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیحات کامحوران کااپناکاروبار ہے ۔دوسروں کودینے کیلئے ان کے پاس ایک ٹیڈی پیسے کاریلیف نہیں۔مشاورت کے بغیرکی جانیوالی اصلاحات سے عوام کی زندگی میں انقلاب نہیں آئے گا۔حکمران بھائی ون مین شو اورشعبدہ بازی چھوڑیں اورعوام کوڈیلیورکریں۔
عدلیہ سمیت مختلف طبقات کی تنقیدکے باوجود گڈگورننس میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ان کی نام نہاد ٹیکس ایمنسٹی سکیم بھی ایک بڑے مالیاتی اسکینڈل کاسبب بنے گی ۔حکمران ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ساتھ اعدادوشمار میں بھی ہیراپھیری کے ماہر ہیں۔وہ خدابخش کالونی میں اپنے ڈیرے پرکارکنوں کے اعزازمیں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں سے ان کے بیرون ملک اثاثوں کاحساب لیا جائے۔
وہ بیرون ملک سے اپناسرمایہ اورکاروبار پاکستان منتقل کئے بغیر کس طرح دوسروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران خود ٹیکس نادہندہ اورہنڈی کے کاروبارمیں ملوث رہے ہیں،انہیں کئی بارمقدمات کاسامناکرناپڑا۔اگر وہ پوراٹیکس دیں گے تو کوئی اس ملک میں ٹیکس چوری نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جس دن حکمرانوں کی نیت صاف ہوگئی اس روز ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی اور پاکستان شاہراہ ترقی پرگامزن ہوجائے گا۔عوام کوبھیک مانگنے پرمجبورکرنے کی بجائے انہیں باعزت روزگارفراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے وسائل پرعوام کاحق ہے ،انہیں بیماری کی صورت میں صدقات اورخیرات سے ادویات نہیں چاہئیں بلکہ ان کامعیارزندگی اس قدربلندکیا جائے جووہ اپنے وسائل اپنی ذات پرصرف کریں اورامداد کیلئے حکومت کی طرف نہ دیکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.