ہائیکورٹ کے روبرو فاسٹ باؤلر محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں شمولیت کے خلاف درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل ڈویژن بینچ پیر کو معاملے کی سماعت کرے گا
ہفتہ 2 جنوری 2016 21:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو فاسٹ باؤلر محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ٹیم میں شمولیت کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل ڈویژن بینچ پیر کو معاملے کی سماعت کرے گا۔
(جاری ہے)
یہ اپیل جسٹس پارٹی پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے محمد عامر دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بنے ۔
لیکن سنگل بینچ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دی ۔ ایسے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا قانون کی خلاف ورزی اور عوامی اشتعال کا سبب ہیلہٰذا سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے اور ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے روکنے کا حکم دیا جائے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے یہ اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے اور لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل ڈویژن بینچ پیر کو اس کی سماعت کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.