زمین کا گھومنا اچانک تھم جانے سے ہرچیزایک ہزارمیل فی گھنٹہ کی رفتار سے اچانک مشرق کی جانب اڑنے لگے گی :ماہرین
عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 14:27
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) زمین کا گھومنا اچانک تھم جانے سے ہرچیزایک ہزارمیل فی گھنٹہ کی رفتار سے اچانک مشرق کی جانب اڑنے لگے گی اور اس کے اثرات فضاء پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہوجائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہوسکتی ہیں۔زمین کی حرکت رک جانے سے سمندروں میں بہت بڑی سونامی لہریں پیدا ہوں گی جو ایک منٹ کے اندر 17 میل کے رقبے کو غرق کرسکیں گی۔
زمین کا ایک دن 24 گھنٹوں کی بجائے موجودہ 365 دنوں کے برابر لمبا ہوجائے گا جس دوران6 ماہ تک سورج آگ برساتا رہے گا جس کے بعد 6 ماہ کی طویل رات کے دوران ہڈیاں جما دینے والی سردی کا سامنا ہو گا۔زمین کی حرکت تھم جانے کے نتیجے میں سورج بھی مغرب سے طلوع اور مشرق میں غروب ہو گا اور ایسا سال میں ایک دفعہ ہی ہو سکے گا۔(جاری ہے)
زمین کے گھومنے سے مرکز گریز طاقت پیدا ہوتی ہے جو زمین کی موجودہ شکل کو برقرار رکھنے کا کام کرتی ہے تاہم جب زمین رک جائے گی تو سمندر دونوں قطبوں کی جانب منتقل ہوجائیں گے جہاں کشش ثقل طاقتور ہوگی۔
اس کے نتیجے میں دو طاقتور سمندر ایک بہت بڑا براعظم زمین کے درمیان ابھر آئے گا۔ مقناطیسی فیلڈ کی طاقت بتدریج کم ہونے لگے گی۔جس کے نتیجے میں زمین جان لیوا کا سمک شعاعوں کی زد میں آجائے گی جس کے نتیجے میں یہاں زندگی کی بقاء کا امکان لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہو گا۔یہ امرقابل ذکر ہے قرآن کریم نے14سوسال پہلے ان واقعات کے بارے میں انسان کو آگاہی دی جنہیں آج کی جدیدسائنس ثابت کررہی ہے قرآن کریم کی متعددسورة میں زمین کی تباہی اور قیامت کی جو نشانیاں بیان کی گئی ہیں ان میں زمین کی کشش ثقل میں خرابی پیدا ہوجانا اور کائنات کا تھم جانا شامل ہیں-مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
پاکستان کا غیرمساوی بین الاقوامی مالیاتی نظام میں وسیع پیمانے پراصلاحات کا مطالبہ
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
-
امریکہ میں 10 سالہ بچے نے ماں کو گولی مارکرہلاک کردیا
-
امریکا میں شرح سود 23 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار
-
امریکہ رفاح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا، انٹونی بلنکن
-
جنگ بندی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں، حماس رہنما
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.