پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانشہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی فلسفہ کا مطالعہ کریں ، اس فلسفہ کی مدد سے ملک کو درپیش سماجی، اقتصادی اورسیاسی چیلنجوں پر قابو پانے کی راہ ڈھونڈیں، شہید بھٹو کا نظریہ تھا کہ اقتدار کا سرچشمہ عوام ہیں، آج کے روز ہم اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کسی فرد یا ادارے کوزبردستی اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ، اقتدار صرف اور صرف عوام کا حق ہے،سابق صدر آصف علی زرداری کا ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام
پیر 4 جنوری 2016 15:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 88ویں سالگرہ کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں پاکستانی عوام بالخصوص پاکستانی نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے پہلے براہِ راست منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی فلسفہ کا مطالعہ کریں اور اس فلسفہ کی مدد سے ملک کو درپیش سماجی، اقتصادی اورسیاسی چیلنجوں پر قابو پانے کی راہ ڈھونڈیں۔
شہید بھٹو کا نظریہ تھا کہ اقتدار کا سرچشمہ عوام ہیں۔ آج کے روز ہم اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کسی فرد یا ادارے کوزبردستی اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے کیونکہ یہ اقتدار صرف اور صرف عوام کا حق ہے۔ سابق صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سابق صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ مذہب کے نام پر ہم انتہاپسندوں کو اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.