وزیراعظم محمد نواز شریف سری لنکا کے دورہ پر کولمبو پہنچ گئے
مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا
پیر 4 جنوری 2016 17:08
کولمبو ۔ 4 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سری لنکا کی قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر بات چیت کے لئے پیر کو یہاں پہنچ گئے۔ سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکراما سنگے نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بندرا نائیکے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر سری لنکن مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
روائتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے وزیراعظم اور بیگم کلثوم نواز کو گلدستے پیش کئے۔ وزیراعظم کے وفد میں وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان، وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ شامل ہیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) سید شکیل حسین اور سری لنکا کی حکومت کے اعلیٰ حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
وزیراعظم سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ کولمبو میں قیام کے دوران وہ سری لنکن صدر، وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان کے ساتھ دوطرفہ اور وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، تجارت، قیمتی پتھروں و زیورات، منی لانڈرنگ، انسداد دہشت گردی اور ثقافت سمیت متعدد شعبوں میں کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ وزیراعظم سری لنکا کے صدر کی طرف سے اپنے اعزاز میں ضیافت اور وزیراعظم کی طرف سے ظہرانہ میں شریک ہوں گے۔ وہ لکشمن کادر گمار انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کی دعوت پر ارکان پارلیمان، وزراء اور سفارتی کور کے ارکان کو لیکچر بھی دیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف تاریخی شہر کینڈی میں مندر، بین الاقوامی بدھ مت میوزیم اور جناح ہال کا بھی دورہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.