بحرین نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات معطل کردیے
ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 19:21
تہران ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء ) سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ ایران نے سعودی عرب کے اقدام کی نففی کرتے ہوئے کہا کہ ہے وہ سفارتخانے پر حملے کو جواز بنا کر کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر النمرسمیت دیگر 46 افراد کو موت کی سزا دینے کے بعد علاقے میں فرقہ ورانہ کشیدگی میں اضافے کے خدشات پائے جا رہے ہیں۔
اسی کشیدگی کے دوران ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملے اور اسے جلانے سے سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرکے ایرانی سفارتی عملے کی ملک بدری کا حکم دیا تھا ، اس کے ساتھ ساتھ پیر کوعراق میں پیر کو سنّی مسلمانوں کی دو مساجد پر بم حملے ہوئے ہیں اور ایک امام مسجد کو ہلاک کر دیا گیا ۔(جاری ہے)
، اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بحرین نے بھی سعودی عرب کی طرح ایران سے سفارتی تعلقات معطل کرنے اعلا ن کردیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بحرین نے خود کو سیاسی طو رپر الگ تھلگ رکھنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔دوسری جانب ایرانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے ک تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانے پر حملے کو جواز بنا کر سعودی عرب کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان حسین جبیری انصاری نے واضح کیا کہ یران بین الاقوامی کنونشنز کے تحت سفارتی سکیورٹی فراہم کرنے میں پرعزم ہے لیکن سعودی عرب، جو کشیدگی کے ماحول میں پنپتا ہے، اس واقعے کو جواز بنا کر کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے۔‘ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ’سفارتخانے کے حوالے سے جو کچھ بھی ہوا ہے وہ دنیا میں پہلی بار نہیں ہوا۔ لیکن سفارتی تعلقات ختم کر کے سعودی عرب خطے میں کشیدگی اور تصادم کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.