چڑیا گھر لاہور اور سفاری زو پارک میں جوڑے مکمل کرنے اور نئے جانور خریدنے کے لیے قائم کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی
جلوپارک میں 85کینال رقبہ پر ڈرائیو ان زو پارک کا ماسٹر پلان تیاری کے آخر مراحل میں ہے‘ صو با ئی وزراء کا اجلاس سے خطاب
پیر 4 جنوری 2016 21:44
لاہور۔4جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات ملک محمد آصف بھا اعوان اور وزیرزکوة و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ چڑیا گھر لاہور اور سفاری زو پارک میں جانوروں کے جوڑے مکمل کرنے اور نئے جانور خریدنے کے لیے قائم کردہ خریداری کمیٹی نے 11کروڑ 49لاکھ 50ہزار روپے کی تخمینہ جاتی لاگت رپورٹ پیش کردی ہے۔
تمام معاملات کا جائزہ لے کر حتمی منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔ صوبائی وزراء نے یہ بات پیر کے روز یہاں چڑیا گھر لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے چڑیا گھر کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) جہانزیب خان ، کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف اینیمل سائنسز ، ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز خان، مینجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب احمر ملک ، چیف گیم وارڈن شاہ رخ بٹ ، ڈائریکٹر چڑیا گھر لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور سفاری زو پارک کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.