پاکستان میں دالوں کی کل پیداوار کا 80فیصد پنجاب پیدا کرتا ہے‘ ترجمان محکمہ زراعت
منگل 5 جنوری 2016 15:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ نے بین الاقوامی سطح پر 2016ء کو دالوں کا سال قرار دیاہے جس کامقصد دالوں کی غذائی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کی پیداوار میں اضافہ سے فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے، دالیں غذائیت کے اعتبار سے گوشت کا نعم البدل ہونے کے ساتھ پروٹین کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں،دالیں پھلی دار فصل ہونے کے باعث زمین کی ذرخیزی برقرار رکھنے میں بھی مدد دیتی ہیں، پاکستان میں دالوں کی کل پیداوار کا 80فیصد پنجاب پیدا کرتا ہے۔
پنجاب میں 2.491ملین ایکڑ رقبہ دالوں کے زیر کاشت لایا جاتا ہے جس سے 0.42ملین ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے لیکن بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دالوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے۔(جاری ہے)
ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی دالوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہر سال دالوں کی درآمد پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے ۔محکمہ زراعت پنجاب صوبہ میں دالوں کی پیداوار میں اضافہ اور مناسب قیمت پر دستیابی کے لیے کوشاں ہے ۔
اس سلسلہ میں حکومتپنجاب 2014-15ء سے دالوں کی پیداوار میں اضافہ اور درآمدی اخراجات میں کمی کے لیے 127ملین روپے کی خطیر رقم سے دو سالہ منصوبہ کا آغاز کر چکی ہے ۔ اس منصوبہ کے تحت پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذریعے کاشتکاروں کو دالوں کی ترقی دادہ اقسام کے تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی کے علاوہ لائنوں میں کاشت کے لیے 136 ملٹی کراپ ڈرل کی نصف قیمت پر تقسیم کی جارہی ہیں ۔ بارانی علاقوں کے علاوہ آبپاش علاقوں میں کماد و دیگر فصلوں میں دالوں کی مخلو ط کاشت کے فروغ سے ان کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے ۔کاشتکاروں کو دالوں کی مخلوط کاشت اورجڑی بوٹی مار ادویات کے استعمال سے متعلق جدید پیداوار ی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے ماہرین کے زیر نگرانی 546مقامات پرنمائشی پلاٹس بھی لگائے جارہے ہیں ۔ان کاوشوں کے نتیجہ میں دالوں کی کاشت کو فروغ حاصل ہو گا اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ کاشتکاروں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا۔پاکستان دالوں کی پیداوار میں نہ صرف خود کفیل ہو گا بلکہ درآمد ی اخراجات میں بھی کمی ممکن ہو گی ۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.