پاکستان انرجی فورم اور ایکزیبشن 2016 ء اسلام آباد میں 25 فروری کو منعقد ہو گا
منگل 5 جنوری 2016 16:44
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) توانائی کے ماہرین کا سالانہ اجلاس آٹھواں پاکستان انرجی فورم 2016 ء شیمراک کانفرنسز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام 25 فروری 2016 ء کو رامادا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ اس سالانہ اجلاس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس سال توانائی کے حوالے سے ایک معلوماتی نمائش کو بھی اس اجلاس کے ہمراہ منعقد کیا جا رہا ہے جہاں توانائی کے شعبے سے منسلک ادارے اپنی معیاری مصنوعات اور خدمات پیش کریں گے۔
کانفرنس کے چیئرمین مینین راڈریگز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بجلی کی ناکافی پیداوار پر قابو پانے میں سیاسی قیادت بھی بے بس دکھائی دیتی ہے، جبکہ عوام توانائی کی قلت کے باعث گہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
یہ صورتحال توانائی کی صنعت اور متعلقہ قانون ساز اداروں کے لئے نہایت سنجیدہ معاملہ بن چکی ہے جس کا فوری حل اس شعبے کے ماہرین کے باہمی تعاون سے ہی تلاش کیا جا سکتا ہے۔
اس لئے تیل اور گیس کی صنعت، بجلی کی پیداواری صنعت اور کوئلے کے علاوہ شمسی ٹیکنالوجی کے ماہرین کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔پاکستان انرجی فورم اور نمائش 2016ء کے لئے توانائی کے شعبے کے نمام ماہرین اور پیشہ ور کارکنان کو دعوت پیش کی جاتی ہے کہ اجلاس میں اپنی شرکت کی تصدیق کرنے کے لئے E-mail ایڈریس : [email protected] پر فوری رابطہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.