پختونوں کو دیوار سے لگانے کے نتائج خطرناک ہونگے،پاک چین منصوبے میں پختونوں سے ناانصافی کی گئی تو مزاحمت کی جائیگی،آفتاب شیرپاؤ
پاک چین راہداری منصوبہ کے سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت کا موقف قومی وطن پارٹی کا ہی موقف ہے،پختونوں کے عظیم تر مفادات کے پیش نظر مغربی روٹ کو ترجیح دی جائے ،چیئرمین قومی وطن پارٹی
منگل 5 جنوری 2016 18:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی ہی پختونوں کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے اگر پاک چین منصوبے کے سلسلے میں پختونوں سے ناانصافی کی گئی تو اس کی بہت ہی سختی سے مزاحمت کی جائے گی ۔پختونوں کو دیوار سے لگانے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔
انھوں نے منگل کے روز وطن کور پشاور میں سینئر وزیر سکندر حیات خان شیرپاؤ،صوبائی وزیر انیسہ زیب طاہر خیلی ،خیبر پختونخوا حکومت کے معانین خصوصی عبدالکریم خان،ارشد عمرزئی ،صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر،اسد آفریدی ایڈوکیٹ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات طارق احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل دہشت گردی کی وجہ سے خیبر پختونخوا،جنوبی پختونخوا اور فاٹا کے قبائیلی علاقے تباہی وبربادی سے دوچار ہو چکے ہیں،سینکڑوں کارخانے بند ہو چکے ہیں ،ہزاروں لوگوں کو جانوں کا نذرانہ دینا پڑا اور لاکھوں قبائل بے گھر ہوئے لہٰذا پاک چین راہداری منصوبے کے سلسلے میں اگر پختونوں سے ناانصافی کی گئی تو اسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی انھوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے پر خرچ ہونے والے 46ارب ڈالر میں سے پختونوں کے خطے پر صرف دو ارب ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود پختونوں کے خطہ کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.