افتخار محمد چوہدری سیاسی جماعت کے قیام کا باضابطہ اعلان کرنے کے بعد منظر نامے سے غائب
سابق چیف جسٹس کی جماعت کو ان کی توقعات کے مطابق پذیرائی نہیں مل سکی ،ذرائع
بدھ 6 جنوری 2016 16:07
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنی سیاسی جماعت کے قیام کا باضابطہ اعلان کرنے کے بعد متحرک ہونے کی بجائے منظر نامے سے غائب ہو گئے ۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے 25دسمبر کو پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس کی جماعت کو ان کی توقعات کے مطابق پذیرائی نہیں مل سکی جسکی وجہ سے ان کی طرف سے بھرپور سر گرمیاں نہیں کی جارہیں۔
ان کے قریبی ذرائع کا کہنا تھاکہ افتخار محمد چوہدری ہرگز بڑے ناموں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے خواہشمند نہیں بلکہ وہ واضح کہہ چکے ہیں کہ ہم عوام اورصاف ستھرے کردار کی حامل شخصیات کو ہی شامل کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق افتخار محمد چوہدری پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے چاروں صوبوں کے دورے کریں گے جس کے بعد عہدیداروں کے ناموں کااعلان کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.